ابنا: روس کے وزیر اعظم ولادیمیر پیوٹن نے اخبار ٹائمز کے ساتھ گفتگو میں شام میں امریکہ اور دیگر ممالک کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے عوام اپنے ملک کی قسمت کا فیصلہ خود کریں گے انھوں نے کہا کہ شامی عوام بہتر جانتے ہیں کہ وہ انتخابات میں کسے منتخب کریں گے۔ روسی وزیر اعظم نے کہا کہ مخالفین کو بحران پیدا کرنے کے بجائے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے اور دوسرے ممالک کے دیئے ہوئے ہتھیاروں کو اپنے عوام کے خلاف نہیں اٹھانا چاہیے پیوٹن نے کہا کہ مغربی ممالک شدت پسندوں کی حمایت کرکے شام میں اصلاحات کے عمل میں خلل ڈالنے کی تلاش کررہے ہیں۔....... /169
1 مارچ 2012 - 20:30
News ID: 300093
روس کے وزیر اعظم نے شام میں امریکہ اور دیگر ممالک کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے عوام اپنے ملک کی قسمت کا فیصلہ خود کریں گے۔